تارکین وطن

پاکستان کے اندر اور باہر بیٹھے لوگ ڈیفالٹ ہونے کی دعائیں کررہے

برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل)حاجی پرویز صدر پاکستان مسلم لیگ ن بیلجیئم;  نے کہا کہ پاکستان کے اندر اور باہر بیٹھے لوگ ڈیفالٹ ہونے کی دعائیں کررہے تھے جو ناکام ہوچکے ہیں،بڑی مشکل سے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب نے متحد ہو کر ملک کی ترقی میں کردار ادا نہ کیا تو تاریخ معاف نہیں کریگی۔

انہوں نے کہاکہ مشکل حالات میں اربوں ڈالر فراہم کرنے پر دوست ممالک کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں اقربا پروری اور رشوت پروان چڑھی، افسوس ہے یہ وہ پاکستان نہیں جس کیلئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دیں، من حیث القوم ملک کیلئے قربانیاں دینے والوں کی قدر نہیں ہوئی، پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے ہمیں اجتماعی طور پر ارادہ کرنا ہوگا، ملکی ترقی کیلئے ہمیں محنت کو اوڑھنا بچھونا بنانا ہوگا۔۔

انہوں نے کہا کہ تورغر کے مشران نے پاکستان کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، عمائدین اور مشران کی قربانیوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،

نہوں نے کہا کہ سب فیصلہ کریں کہ ملک کی تقدیربدلنی ہے توکوئی رکاوٹ نہیں آئے گی، گزرے وقت پر ماتم کا کوئی فائدہ نہیں،آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ محنت کواوڑھنابچھونا بنائیں توملک کوقرضے لینے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ پاکستان پھردوسروں کو قرضے دینے کے قابل ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے بحیثیت قوم اپنے شہیدوں اوربزرگوں کااحترام نہ کیا، لاکھوں شہیدوں کی روحیں قبروں میں تڑپ رہی ہوں گی،

انہوں نے کہا کہ سویڈن واقعہ پر ملت اسلامیہ میں غصے کی لہردوڑ رہی ہے، واقعے پر پوری قوم رنجیدہ ہے، اس کے خلاف احتجاج کرنا مسلم امہ کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو بتائیں گے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی منظور نہیں ہے۔۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button