بزنس

اسلام آباد، گوجرانوالہ ، فیصل آباد کی ڈسکوز کی نجکاری کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے اسلام آباد، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی ڈسکوز کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کے شعبے میں نجکاری کے لیے حکومتی اقدامات، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کے شعبے کی ترقی اور مسا ئل کے موثر حل کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔

ابتدائی طور پر حکومت کے ماتحت 52 فیصد آئی پی پیز میں سے اسلام آباد، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی ڈسکوز کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجکاری کے عمل کو کامیاب بنانے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل کے ذریعے سنجیدہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کرنے اور خدشات دور کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، کمیٹی کی جانب سے ممکنہ خطرات اور چیلنجز کی پیشگی نشاندہی سے نجکاری کی کامیابی کے امکانات بڑھیں گے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button