پاکستان

مسلم لیگ (ن) نے چینی بحران کا ذمہ دار پیپلزپارٹی کو قرار دے دیا

اسلام آباد: ملک میں چینی کے بحران اور بڑھتی قیمتوں پر پی ڈی ایم جماعتوں نے ایک دوسرے کیخلاف محاذ کھول لیا۔

سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ چینی برآمد کرنے کا فیصلہ وزارت تجارت نوید قمر کا تھا، بحران کے بارے میں اُن سے ہی پوچھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اتحادی حکومت (پی ڈی ایم) کے ہر فیصلے کا بوجھ اٹھا نہیں سکتی۔

 

دوسری جانب سابق وزیر تجارت اور پی پی رہنما نوید قمر نے کہا کہ چینی برآمد کرنے کی ذمہ داری کسی ایک وزارت پر نہیں ڈالی جاسکتی کیونکہ یہ فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیا اور کابینہ نے اس کی منظوری دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جتنی چینی برآمد کرنے کی اجازت دی اُس سے تین گنا زیادہ اسٹاک موجود تھا۔

مزید پڑھیں: ملک میں چینی کی قیمت 200روپے کلو سے تجاوز کرگئی

واضح رہے کہ ملک بھر میں چینی بحران کی وجہ سے قیمت 200 روپے فی کلو سے تجاوز کرچکی ہیں جبکہ حکومت نے بحران پر قابو پانے کیلیے چینی درآمد کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button