کھیل وکھلاڑی
لگاتار 2 ون ڈے میچز میں ہٹ وکٹ، مجیب تاریخ کے پہلے کرکٹر بن گئے
کراچی: افغانستان کے مجیب الرحمان لگاتار 2 ون ڈے میچز میں ہٹ وکٹ ہونے والے تاریخ کے پہلے کرکٹر بن گئے۔
بنگلہ دیش سے اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں مجیب الرحمان نے تسکین احمد کو چھکا جڑا مگر بیٹ کو لہرانے کے دوران کریز میں اتنا پیچھے چلے گئے کہ پاؤں اسٹمپس پر جالگا، اس طرح وہ ہٹ وکٹ پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ؛ بھارت نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی
اس سے قبل پاکستان کے خلاف ون ڈے میچ میں مجیب شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ہٹ وکٹ ہوئے تھے، تب انھوں نے 64 رنز اسکور کیے تھے۔