صعنت و تجارت

چینی کی سٹے بازی پر مسابقتی کمیشن کا قانونی ایکشن لینے کا عندیہ

کراچی: چینی کی سٹہ بازی پر مسابقتی کمیشن نے نوٹس لے لیا اور قانونی ایکشن لینے کا عندیہ بھی دیدیا۔

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) حالیہ دنوں میں ملک بھر میں چینی کے بحران پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، اگر شوگر سیکٹر میں کوئی بھی کمپیٹیشن مخالف سرگرمی ظاہر ہوئی تو سی سی پی مناسب انفورسمنٹ اور پالیسی کارروائی کرے گا۔

یہاں اس بات کا اظہار بہت ضروری ہے کہ سی سی پی نے سال 2021 میں پی ایس ایم اے پر چھاپے مارے اور کارٹلائزیشن میں ملوث ہونے پر پی ایس ایم اے اور ممبر شوگر ملوں پر 44ارب روپے کا بھاری جرمانہ عائد کیا تھا تاہم سی سی پی فیصلے کے خلاف سندھ اور پنجاب کی ہائی کورٹس اور کمپیٹیشن اپیلٹ ٹریبیونل میں اپیلیں دائر کی گئیں اور جرمانے کی وصولی روک دی گئی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: چینی مہنگی ہونے کی وجہ لاہور ہائیکورٹ کے اسٹے آرڈرز ہیں، رپورٹ میں انکشاف

کمپیٹیشن اپیلٹ ٹریبیونل دس سالوں میں سے ساڑھے سات سال حکومت کی جانب سے تقرری نہ ہونے کی وجہ سے غیر فعال رہا ہے جس کی وجہ سے بہت سے کیسز زیر التوا ہیں۔

حکوت جتنا جلداس کے چئیرمین کا تقرر کرے گی اپیلٹ ٹریبیونل اتنی ہی جلد اپیلوں کوحتمی شکل دے سکتا ہے، سی سی پی نے شوگر سیکٹر میں کارٹلایزیشن کے خلاف فعال اقدامات کیے ہیں تا کہ اس سیکٹر میں منصفانہ کمپیٹیشن کو ممکن بنایا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button