پاکستان

ایشیا کپ؛ پاک بھارت میچ ریزرو ڈے تک ملتوی

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا میچ مسلسل بارش کے باعث ریزرو ڈے تک ملتوی کردیا گیا۔

جب میچ روکا گیا تو بھارت کا اسکور 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز تھا۔ ویرات کوہلی 8 اور کے ایل راہول 17 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔

کولمبو میں کھیلے گئے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم معرکے میں بھارتی اوپنرز نے ابتدا سے ہی پاکستانی بولنگ لائن کے خلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، دونوں اوپنرز نے 121 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

Advertisement

روہت شرما 56 جبکہ شبمن گِل 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔  پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ ابتداء میں کوشش کریں گے جلد وکٹیں لیکر بھارت کو پریشر میں لائیں۔

اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ میچ میں کامیابی سمیٹنے کی کوشش کریں گے، پاکستان کے خلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنا چاہتے ہیں۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں جسپریت بمراہ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ کے ایل راہول کو شیرس ایر کی جگہ پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان اسکواڈ

کپتان بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان، شاداب خان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

بھارت کا اسکواڈ

کپتان روہت شرما، شبمن گِل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button