بین الاقوامی

مشرقی لیبیا میں طوفان اور سیلاب سے 150 افراد ہلاک

مشرقی لیبیا میں طوفان اور سیلاب کی وجہ سے 150 افراد ہلاک ہوگئے.

الجزیرہ کی رپورٹ میں حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ مشرقی لیبیا کے شہر ڈیرنا میں زبردست طوفان اور سیلاب سے تقریباً 2 افراد کی ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

مشرقی لیبیا میں خود ساختہ حکومت کے وزیر اعظم اسامہ حماد کے مطابق ہزاروں لوگ تاحال لاپتا ہیں تاہم انہوں نے اعداد و شمار سے متعلق مزید تفصیلات کا تذکرہ نہیں کیا۔

 

دوسری جانب بن غازی میں ہلال احمر نے تصدیق کی کہ طوفان ڈینیئل نے ڈیرنا شہر میں کم از کم 150 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ تنظیم کے سربراہ قیس فکیری نے الجزیرہ کو بتایا کہ شہر میں پانی کی سطح تین میٹر (10 فٹ) تک بلند ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 250 تک بڑھ سکتی ہے۔

ڈیرنا میونسپل کونسل نے بتایا کہ شہر میں دو ڈیم بھی ٹوٹ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ شہر مکمل طور پر پہاڑوں سے گھرا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر فوٹیج میں لوگوں کو اپنی گاڑیوں کی چھتوں پر پھنسے ہوئے دکھایا گیا جب طوفان ڈینیئل اتوار اور پیر کو بن غازی، سوسا، بیدا، المرج اور درنا شہروں سے ٹکرایا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button