نیوزی لینڈ نے کرکٹ ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کرنے کیلئے انوکھا انداز اختیار کیا جس نے مداحوں کے دل جیت لیے
کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ نے کرکٹ ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کرنے کیلئے انوکھا انداز اختیار کیا جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے معمول کے رسمی اعلان کے بجائے کرکٹرز کے بچوں، بیویوں، منگیتر اور والدین کے ذریعے ٹیم کا اعلان کرایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے۔
ویڈیو کا آغاز نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی اہلیہ اور ان کے بچوں کے ساتھ ہوا جس کے بعد یکے بعد دیگرے تمام کھلاڑیوں کا کوئی نہ کوئی قریبی فیملی ممبر انکا بلیک کیپ نمبر اور نام پکارتے ہوئے ویڈیو میں شامل ہوتا گیا۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا وارم اَپ میچ دوبارہ شیڈول کرنے کا مطالبہ
دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کو نیوزی لینڈ کے اس انوکھے انداز نے متاثر کیا ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پر اس کو سراہتے ہوئے اسے ٹیم کے اعلان کا ابتک کا “بہترین انداز” قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ سچن ٹنڈولکر ورلڈکپ میچز ’’گولڈن ٹکٹ‘‘ پر دیکھیں گے
گزشتہ ورلڈ کپ کی رنر اپ ٹیم نیوزی لینڈ اس سال کے ٹورنامنٹ میں اپنے سفر کا آغاز 5 اکتوبر کو احمد آباد میں موجودہ چیمپیئن انگلینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔
نیوزی لینڈ اسکواڈ
کین ولیمسن (c)، ٹرینٹ بولٹ، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچ سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، ول ینگ شامل ہیں۔