کھیل وکھلاڑی

نیوزی لینڈ نے کرکٹ ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کرنے کیلئے انوکھا انداز اختیار کیا جس نے مداحوں کے دل جیت لیے

کولمبو: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت کے 357 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 32 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نسیم شاہ اور حارث رؤف انجری کی وجہ سے بیٹنگ کیلئے نہیں آسکے۔

امام الحق 9، بابراعظم 10 اور محمد رضوان 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان 27، آغا سلمان 23، شاداب خان 6، افتخار احمد 23 اور فہیم اشرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ شاہین آفریدی 7 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

Advertisement

بھارت کی طرف سے کلدیپ یادیو نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ہارڈیک پانڈیا، شاردل ٹھاکر اور جسپریت بمراہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی اننگز میں 11 اوورز مکمل ہونے کے بعد میچ بارش کی وجہ سے اُس وقت روکا گیا تھا جب فخر زمان 14 اور محمد رضوان ایک رن کے ساتھ کریز پر موجود تھے اور پاکستان دو وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بناچکا تھا۔

قبل ازیں کولبو میں اتوار کو بارش کے باعث ملتوی کیا گیا میچ پیر کو ریزرو ڈے میں بھی بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا۔ بھارتی ٹیم نے 24.1 اوورز میں 147 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر اپنی بیٹنگ شروع کی۔

بھارت نے ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کی شاندار سنچریوں کی بدولت 50 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے۔ پاکستانی بولرز آج (پیر) کے دن کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔

بھارت کی طرف سے ویرات کوہلی 122 اور کے ایل راہول 111 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

قبل ازیں پاکستان اور بھارتی ٹیم کے اسٹیڈیم پہنچتے وقت بارش شروع ہوئی اور چند گھنٹوں بعد بارش تھم گئی تاہم اوورز میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف ریزرو ڈے پر بھارت کے خلاف میدان میں نہیں اترے کیونکہ وہ سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوگئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button