بین الاقوامی

خواتین عمرہ زائرین کا لباس کیسا ہو؟ سعودی حکام نے ضوابط جاری کردیے

ریاض: سعودی عرب کے حکام نے خواتین عمرہ زائرین کے لباس کے لیے ضوابط جاری کردئیے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے سوشل میڈیا پر بیان میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والی خواتین کے لباس سے متعلق 3 ضوابط جاری کردئیے۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق خواتین عمرہ زائرین  غیر آرائشی لباس کا انتخاب کریں۔ لباس ڈھیلا ہونا چاہیےاور ایسا لباس ہو جو جسم کے کسی بھی حصے کو ظاہر نہ کرے۔

 

https://x.com/MoHU_En/status/1701589097553305725?s=20

وزارت حج و عمرہ کا مزید کہنا ہے کہ خواتین عمرہ کے لیے مسجد الحرام آتے وقت ایسا کوئی بھی لباس پہن سکتی ہیں جو تینوں ضوابط پر پورا اترے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button