تارکین وطن

قائدؒ اوراقبال ؒ کے افکار کی پاسداری سے ہم امن اورتعمیرورترقی کی شاہراہ پرگامزن

بر سلز(امن نیوز ینٹر نیشنل) چودری زاہد رضا بھدرچیئرمین ای یو پاک بیلجیم فیڈریشن  نے کہا کہ اسلام دین فطرت اور ایک کامل ضابطہ حیات ہے ۔ اسلام اعتدال پسندی کاداعی ہے اسلئے مسلمانوں کی صفوں میں کوئی متعصب اورانتہاپسند نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ قرآن وسنت سے ہمیں درگزر اوربرداشت کادرس ملتا ہے،اسلام اورپاکستان کیخلاف شرانگیز پروپیگنڈے کے تانے بانے پڑوسی ملک سے جاملتے ہیں ۔ ہماری بقاءاوربہبودقومی یکجہتی سے وابستہ ہے۔

ا نہوں نے کہا کہ ہماری صفوں میں دراڑ جبکہ ریاستی اداروں کیلئے نفرت پیداکرنیوالے ہمارے دشمن ہیں ،انہیںمسترد کرناہوگا۔اگرعوام فسادیوں کی افواہوں پرکان نہ دھریں تویہ فیکٹریاں خودبخودبندہوجائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ قائدؒ اوراقبال ؒ کے افکار کی پاسداری سے ہم امن اورتعمیرورترقی کی شاہراہ پرگامزن ہوسکتے ہیں۔پاکستان کی تعمیر کیلئے قائدؒ اوراقبالؒ نے جوخواب دیکھے تھے ، ہمارے سپہ سالار جنرل عاصم منیر اورہماری نوجوان نسل کے سواکوئی انہیں شرمندہ تعبیر نہیں کرسکتا ۔ اسلام کے بارے میں منفی تاثر دور کرنا کسی فردواحد کا نہیں بلکہ ہمارامن حیث القوم اجتماعی فرض اورہم پرقرض ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام دوسرے مذاہب کے احترام کاحامی ہے لہٰذاءدوسرے مذاہب کے پیروکاروں کا اسلام اورقرآن کامطالعہ کئے بغیر مسلمانوں کے بارے میں کوئی منفی رائے قائم کرنا درست نہیں۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button