ایشیاکپ؛ کھلاڑی سوشل میڈیا، ٹیلی ویژن چینلز نہ دیکھیں! رمیز راجا کا مشورہ
ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجا نے سری لنکا کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے اپنے یوٹیوب چینل پر قومی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پلئیرز سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن چینلز نہ دیکھیں، وہاں کچھ اچھا نہیں ہوگا کیونکہ پورا پاکستان روایتی حریف بھارت کے خلاف شکست پر مایوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف ایسی شکست کے بعد کھلاڑی ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھاتے ہیں لیکن یقین ہے کہ بابراعظم کو متحد کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاک بھارت میچ سے قبل رمیز راجا نے بابراعظم سے بڑی درخواست کردی
سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان کی باؤلنگ بھی حارث رؤف اور نسیم شاہ کی انجریز کی وجہ سے کمزور نظر آرہی ہے تاہم ٹیم کو بھارت کیخلاف شکست بھلا کر میدان میں اُترنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: ‘انڈین ٹیم نے گیم فکس کردیا ہے’ شعیب اختر کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل
رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو اداسی کے درمیان چاندی کو دیکھنا ہوگا انہیں دماغ میں بٹھانا ہوگا کہ دفاعی چیمپئین کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گے۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی نے داماد شاہین کی سرزنش کردی
واضح رہے کہ پاکستان کو ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں 228 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، سری لنکا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کو لازمی فتح درکار ہے، اگر میچ بارش کی نذر ہوا یا سری لنکا جیتا تو وہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گا اور قومی ٹیم کا سفر اختتام پذیر ہوجائے گا۔