کھیل وکھلاڑی

ایشیاکپ؛ پاک سری لنکا میچ! بارش ہوگی یا نہیں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیاکپ کا سپر فور مقابلہ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا ہے تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں بارش کے امکانات ہیں۔

کولمبو میں آج شیڈول پاک سری لنکا مقابلے میں بارش کے 86 فیصد امکانات ہیں تاہم کل رات تیز بارش کے بعد اب دھوپ نکل چکی ہے لیکن تیز ہوائیں چل رہی ہیں، پاکستان کو ایونٹ کے فائنل میں رسائی کیلئے آئی لینڈرز کے خلاف لازمی فتح درکار ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ مقابلوں میں پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ریکارڈ بہت خراب

محکمہ موسمیات کی جانب سے کولمبو میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے میچ کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاک سری لنکا میچ میں بارش کے کتنے امکانات ہیں؟

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ جیتنے والی ٹیم 17 سمتبر کو بھارت کے خلاف ایونٹ کے فائنل میں میدان میں اُترے گی۔

دوسری جانب اگر سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوا یا سری لنکا جیتا تو وہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گا اور قومی ٹیم کا سفر اختتام پذیر ہوجائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button