ایشین گیمز؛ قومی ہاکی ٹیم 21 ستمبر کو چین روانہ ہوگی
ایشین گیمز میں شرکت کیلٸے قومی ہاکی ٹیم 21 ستمبر کو چین روانہ ہوگی، میگا ایونٹ کی تیاری کیلٸے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے۔
قومی ہاکی ٹیم کے منیجر سعید خان کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ اولمپٸین شہناز شیخ کی نگرانی میں پلیٸرز کی خامیوں پر خصوصی توجہ دی گٸی ہے اور ہم پر امید ہے کہ ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں سعید خان نے کہا کہ ٹیم میجمنٹ نے ان فٹ ہونیوالے کھلاڑیوں کے متبادل پلیٸرز کیلٸے فیڈریشن سےدرخواست کی ہے لیکن ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا۔
مزید پڑھیں: بھارت سےشکست کا بدلہ ایشین گیمز میں لیں گے، کپتان ہاکی ٹیم
انہوں نے بتایا کہ میگا ایونٹ میں شرکت کیلٸے پاکستان ہاکی ٹیم 21 ستمبر کو چین روانہ ہوگی، 24 ستمبر سے 7 شروع ہونیوالے ایونٹ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں پول اے میں شامل ہیں جبکہ جاپان، بنگلا دیش، سنگاپور اور ازبکستان بھی پول اے میں شامل ہیں۔
پاکستان ٹیم 24 ستمبر کو سنگاپور، 26 ستمبر کو بنگلادیش اور 28 ستمبر کو ازبکستان کیخلاف میچز کھیلے گی۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 30 ستمبر کو شیڈول ہے جبکہ گرین شرٹس 2 اکتوبر کو جاپان کیخلاف آخری پول میچ کھیلے گی۔
ایشین گیمز مینز ہاکی ایونٹ کے سیمی فائنل 4 اکتوبر اور فائنل 6 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔