بین الاقوامی

لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک نے خوفناک حملوں کے ایک سلسلے کے بعد امریکی XL بُلی کتوں کی نسل پر پابندی عائد کرنے کا حکم صادر کردیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے X پر حالیہ کتوں کے حملوں کی ویڈیوز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکن XL کتے ہماری کمیونٹیز، خاص طور پر ہمارے بچوں کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے X پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ بات کتوں کی تربیت کی نہیں ہے بلکہ یہ کتوں کا خوفناک رویہ ہے جو جاری نہیں رہ سکتا۔ رشی سوناک نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت ان حملوں کو روکنے کے لیے فوری طور پر کام کر رہی ہے۔ ہم نے حکام کو یہ کام سونپا ہے کہ سب سے پہلے ان حملوں کے پیچھے کتوں کی اس نسل کی وضاحت کریں جس کے بعد انہیں غیر قانونی قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ قانون میں فی الحال اس نسل کے کتوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی ہے جس کے بعد ہم اس خطرناک نسل پر قانون کے تحت پابندی لگا دیں گے اور نئے قوانین نافذ ہو جائیں گے۔

واشنگٹن: اخلاقیات قوانین کی خلاف ورزی پر پاکستان میں سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے گزشتہ سال جون میں ذاتی مفادات حاصل کرنے کے لیے عہدے کا غلط استعمال کرنے اور تفتیش کاروں کو جھوٹا بیان دینے  کا اعتراف کیا تھا۔رچرڈ اولسن کو اخلاقیات سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر 3 برس قید اور 93 ہزار 4 سو ڈالر جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔

امریکی اٹارنی آفس کے مطابق پاکستان میں بطورسفیر خدمات انجام دیتے ہوئے رچرڈ اولسن نے ایک پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین سے فوائد حاصل کیے۔

Advertisement

عدالتی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ رچرڈ اولسن نے پاکستانی امریکی شہری کو اپنی گرل فرینڈ کو 25 ہزار ڈالر دینے پر آمادہ کیا تا کہ وہ کولمبیا یونیورسٹی میں اپنی فیس دے سکیں سابق سفیر کو ملازمت کے سلسلے میں فرسٹ کلاس میں لندن کے فضائی سفر کیلئے 18 ہزار ڈالر بھی دیے گئے تھے۔

پاکستانی امریکن شخص کو 2021 میں انتخابی مہم کیلئے غیر قانونی طورپر رقم دینے کے الزام میں 12 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رچرڈ اولسن نے امریکی پالیسی سازوں پر اثرانداز ہونے کیلئے قطر حکومت کی مدد کی اور اپنی غیرقانونی سرگرمیوں کی پردہ پوشی کیلئے کئی اقدامات کیے۔ سابق امریکی سفارتکار 63 سالہ رچرڈ اولسن امریکی محکمہ خارجہ سے 2016 میں ریٹائر ہوگئے تھے۔ وہ 2012 سے 2015 تک پاکستان میں امریکا کے سفیر رہے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button