شوبز

جنسی حملوں کے الزامات، یوٹیوب نے برطانوی کامیڈین کے اشتہارات روک دیئے

لندن: معروف ویڈیو اسٹریمنگ سروس یوٹیوب نے برطانوی کامیڈین رسل کی ویڈیوز پر اشتہارات معطل کردیئے۔

یوٹیوب نے یہ اقدام اداکار پر خواتین پر جنسی حملوں کے الزامات سامنے آنے کے بعد اٹھایا ہے اور ان کے چینل پر 6 ملین سے زیادہ سبسکرائبر موجود ہیں۔

ویڈیو پلیٹ فارم کی پابندی کا اطلاق رسل برانڈ کے ان تمام اکاؤنٹس اور چینلز پر بھی ہوگا جسے وہ خود چلاتے ہیں۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابق تحقیقات سے ظاہر ہوا کہ برانڈ پر 2006 اور 2013 کے درمیان چار خواتین نے آبروریزی سمیت جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا جبکہ 48 سالہ یو ٹیوبر نے رضامندی کے بغیر جنسی تعلقات قائم کرنے کے الزام سے انکار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق انہیں 2003 میں ہونے والی جنسی زیادتی کا نیا الزام موصول ہوا ہے جبکہ نئے الزامات سامنے آنے پر رسل برانڈ کے لائیو شوز منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button