صعنت و تجارت
کوشش ہے یو اے ای پاکستان سے گوشت درآمد روکنے کا فیصلہ واپس لے، ٹی ڈی اے پی
اسلام آباد: پاکستان کی ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ اس کی بھرپور کوشش ہے کہ متحدہ عرب امارات سمندر کے راستے پاکستان سے تازہ گوشت کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ واپس لے۔
ایک سعودی اخبار کے مطابق یو اے ای نے اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان سے گوشت کی درآمد اگلے ماہ سے بند کر رہا ہے کیونکہ ایک نامعلوم کمپنی کی جانب سے غیرمعیاری گوشت بھجوایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے گائے کے گوشت کی برآمدات 24.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے ابتدائی تحقیقات کے بعدوضاحت بھی دی گئی تھی کہ اس کا ذمے دار ایک شپنگ کمپنی کے فریز کرنے کا سسٹم ہے۔ متعلقہ ایکسپورٹرز نے شپنگ کمپنی پر ہرجانے کا دعوٰی بھی کیا ہے۔