پاکستان

ایک کلک سے اپنے خاندان کو سائبر جرائم سے محفوظ کریں

پاکستان میں سائبر جرائم کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ پی ٹی اے نے ڈیوائس منیجمنٹ سسٹم متعارف کرایا ہے جو صارفین اور ان کے خاندان کو محفوظ رکھتا ہے۔

پاکستان میں سائبر کرائم کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ آن لائن دھوکہ دہی، مالی نقصان اور ہراساں جیسے جرائم عام ہو چکے ہیں۔
پی ٹی اے نے اس صورتحال کا حل ڈھونڈتے ہوئے ڈیوائس منیجمنٹ کا نظام متعارف کرایا ہے۔ یہ سسٹم صارفین کو اپنی ڈیوائسز اور ان کے خاندان کے افراد کی ڈیوائسز کا تحفظ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
اس کے ذریعے صارفین اپنی ضروری دستاویزات، تصاویر اور رابطوں کا باقاعدہ بیک اپ محفوظ کلاؤڈ یا بیرونی اسٹوریج پر رکھ سکتے ہیں۔ اس طرح ڈیوائس گم یا چوری ہونے پر بھی ڈیٹا کا نقصان کم ہوتا ہے۔
ڈیوائس منیجمنٹ کے استعمال سے نہ صرف ایک فرد بلکہ پورے خاندان کے اراکین کی ڈیوائسز کو ایک ہی پلیٹ فارم سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اس سے کسی بھی غیر مجاز رسائی کو روکا جا سکتا ہے۔
پی ٹی اے نے اس سسٹم کو آسان اور صارف دوست بنانے کے لیے متعدد ہدایات اور ٹیوٹوریلز جاری کیے ہیں۔ صارفین ایک کلک سے اپنے اور اپنے خاندان کے لیے مکمل سیکیورٹی حاصل کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button