پاکستان
سندھ میں مٹی کے طوفان اور بارشوں کا ہائی الرٹ جاری

سندھ کے مختلف اضلاع میں مٹی کے طوفان اور شدید بارشوں کا ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی۔
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے آج صبح مختلف اضلاع میں مٹی کے طوفان اور شدید بارشوں کا ہائی الرٹ جاری کیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ سلمان شاہ نے بتایا کہ دادو اور قمبر شہدادکوٹ میں تیز ہواؤں کے زیرِ اثر مٹی کا طوفان چلنے اور بارش کا قوی امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق کل صوبے کے دیگر اضلاع میں بادل برسیں گے، جن میں جیکب آباد، لاڑکانہ، لورڑہ اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔
عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ کمزور ڈھانچوں، سولر پینلز، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز کو محفوظ رکھیں اور محتاط رہیں۔
سندھ کے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔




