پاکستان

سندھ میں ٹیچنگ لائسنس کی شرط

سندھ میں اساتذہ کی بھرتی کے لئے اب ‘ٹیچنگ لائسنس’ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ اس ضمن میں ستمبر میں ایک اہم ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔

کراچی: سندھ میں اساتذہ کی بھرتی کے عمل کو ‘ٹیچنگ لائسنس’ کے حصول سے مشروط کردیا گیا ہے۔ اس کے لیے ستمبر میں دوسرے بڑے ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ سندھ ٹیچر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 19ویں بورڈ اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کی۔ اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹیڈا نے بھی شرکت کی۔ اس اجلاس میں صوبے کے تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے جامع اصلاحات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ٹیچرز لائسنسنگ ٹیسٹ کے دوسر مرحلے کا آغاز ستمبر میں ہوگا، اور اس ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے کسی ماہر تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ ایجنسی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button