پاکستان

حاملہ خاتون کو کاروکاری کے نام پر گولی مار کر قتل

جامشورو کے انڑپور میں 25 سالہ حاملہ خاتون کو گولیوں سے قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گولیاں دو بار لگیں، مقدمہ ورثا کے خلاف درج۔

جامشورو کے انڑپور علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 25 سالہ حاملہ خاتون کو کاروکاری کے نام پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی لاش کو تعلقہ اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد قانونی کارروائی مکمل کر کے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں واضح ہوا کہ مقتولہ کو دو گولیاں لگنے سے موت واقع ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس مقدمے کو ورثا کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں مقتولہ کے چچا اور کزن کو نامزد کیا گیا ہے اور ان پر قتل کا الزام ہے۔ تاہم، ایس ایس پی جامشورو کے مطابق، پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button