عمران خان اب سوشل میڈیا پر تو وزیر اعظم بن سکتے ہیں
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) چوہدری شاہین اختر چئیرمین پاکستان مسلم لیگ ن بیلجیئم نےکہا ہے کہ عمران خان اب سوشل میڈیا پر تو وزیر اعظم بن سکتے ہیں کیونکہ عوام انہیں دوبارہ ملک کی باگ ڈور دینے کا ہرگز تجربہ نہیں دہرائیں گے۔
یہ دوسروں کو چور چور کہتے رہے جبکہ ان کے دور میں کرپشن کے نہ صرف نئے نئے طریقے متعارف کرائے گئے بلکہ اس کے الگ الگ ریٹ بھی مقرر کیے گئے ۔
عمران خان اینڈ کمپنی ملک میں افرا تفری اور انتشار کی صورتحال پیدا کرنے کیلئے بے بنیاد پراپیگنڈا کررہی ہے ، سرمایہ کاری اور گرانٹس کی صورت میں پاکستان کی امداد کا اعلان کرنے والے عالمی اداروں اور ممالک کے حوالے سے منفی خبریں پھیلائی پھیلائی جارہی ہیں۔
اب یہ ثابت ہوچکا ہے کہ عمران خان پاکستان کو ناقابل تلافی پہنچانے کے لئے کسی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے لیکن اسے جلد بے نقاب کریں گے اور عوام عام انتخابات میں اس کا کڑا احتساب کریں گے۔