شوبز

پرینیتی چوپڑا کی محفلِ موسیقی میں دُکھی گیت گائے: نوراج ہنس

ممبئی: بھارت کے معروف گلوکار نوراج ہنس کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے گزشتہ شب ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی محفلِ موسیقی میں دُکھی گیت گائے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں گلوکار نوراج ہنس نے پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی محفلِ موسیقی کے حوالے سے گفتگو کی۔

نوراج ہنس نے بتایا کہ پرینیتی اور راگھو کی محفلِ موسیقی کا پروگرام دو سے تین گھنٹے کا تھا جس میں سب نے بہت انجوائے کیا اور خوب ڈانس کیا۔

Advertisement

گلوکار نے کہا کہ پرینیتی اور راگھو کو اُن کے کچھ دُکھی گانے پسند تھے جو اُنہوں نے اُس محفل میں سُنائے، اس کے علاوہ 90 کی دہائی کے کچھ گیت بھی گائے۔

مزید پڑھیں: ثانیہ مرزا نے پرینیتی چوپڑا کی شادی میں شرکت کی تصدیق کردی

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے گلوکار نے مزید کہا کہ دونوں بہت خوبصورت لگ رہے تھے، اُن کا عشق ہمیشہ سلامت رہے اور ہمیشہ خوش رہیں۔

دوسری جانب پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی محفلِ موسیقی کی تصویر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں دولہا میاں سیاہ سوٹ میں ملبوس ہیں جبکہ اداکارہ سِلور رنگ کے لباس میں بےحد خوبصورت لگ رہی ہیں۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق اس جوڑے کی محفلِ موسیقی کے مینیو میں چاٹ، پاپ کارن، نوڈلز سمیت دیگر دلچسپ کھانے تھے۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا آج راجستھان کے شہر اودے پور میں سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button