پاکستان اور جرمنی میں دہرے ٹیکس سے بچاؤ کے معاہدے پردستخط
اسلام آباد: پاکستان اور جرمنی کے درمیان دہرے ٹیکس سے بچاؤ کے ابتدائی مسودے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
پاکستان اور جرمنی کے درمیان دہرے ٹیکس اور ٹیکسوں کی چوری روکنے کے لیے معاہدے کے ابتدائی مسودے پر اتفاق ہوگیا ہے، دونوں ممالک نے ٹیکس چوری اور دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے معاہدے کے ابتدائی مسودے پر دستخط کردیے ہیں۔
دونوں ممالک کے وفود کے سربراہوں نے معاہدے کی کلیدی شقوں پر تفصیلی بات چیت اور اتفاق رائے کے بعد معاہدے کے اولین مسودے پر دستخط کر دیئے یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دہرے ٹیکسوں سے بچنے کا موجودہ معاہدہ 1994 میں کیا گیا تھا جس پر قومی اور بین الاقوامی ضروریات کے مطابق ٹیکس قوانین اور قواعد میں تبدیلیوں کے تناظر میں نظرثانی کی ضرورت تھی۔
Advertisement
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور جرمنی کا فلم، آرٹ اورثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق
حتمی شکل اختیار کر لینے کے بعد نظر ثانی شدہ معاہدہ نہ صرف دونوں ملکوں کے باشندوں کو آمدنی پر دہرے ٹیکسوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دے گا بلکہ ٹیکس سے بچنے یا کم ٹیکس ادا کرنے جیسے معاملات میں کمی لائے گا۔
معاہدے سے سرحد پار کاروباری ٹرانزیکشنز پر لاگو ٹیکسیشن قواعد پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔