پاکستان

چین کے نائب وزیر خارجہ کی برطرفی

چین کی وزارت انسانی وسائل نے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ کی برطرفی کا اعلان کیا ہے۔ برطرفی کی وجہ اور تاریخ اب تک واضح نہیں ہے۔

چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ کو اچانک ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ اس کی تصدیق چین کی وزارت انسانی وسائل نے اپنی ویب سائٹ پر ایک مختصر بیان کے ذریعے کی۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ چین کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے کیا گیا ہے، مگر برطرفی کی ٹھوس وجہ یا تاریخ بیان نہیں کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ سن ویڈونگ نے 13 مارچ کو اپنی آخری سرگرمیاں انجام دیں، جن میں برونائی اور ملائیشیا کے سفیروں سے ملاقات شامل تھیں۔ ان کے عہدے سے برطرفی کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button