پندرھویں برسی بینظیر بھٹو شہید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) پاکستان پیپلز پارٹی برلن تنظیم کے زیرِ اہتمام محترمہ بینظیر بھٹو، دخترِ پاکستان، شہید جمہوریت،باوقار،نڈر سیاستدان کی 15 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، تقریب کا اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی برلن کے سابق صدر اور پی آر او ملک ایوب اعوان کی رہائش پر کیا گیا،
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی برلن تنظیم کے علاوہ پیپلز پارٹی کے سینئر کارکنان و رہنما ،نوجوان جیالوں، اور برلن کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے دوستوں نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا. اجلاس کی صدارت کا شرف پاکستان پیپلز پارٹی برلن کے صدر منظور حسین اعوان نے ادا کیا۔
جبکہ نظامت کے فرائض پاکستان پیپلز پارٹی برلن تنظیم کے جنرل سیکرٹری میاں اکمل نے ادا کئے . میاں اکمل نے اجلاس کی کارروائی کے آغاز میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی سوانح حیات اور سیاسی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔
پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے سابق پی آر او اور سینئر رہنما سید مجاہد حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو ایک بہادر باپ کی بہادر بیٹی تھیں اور وسیع تر سیاسی عقل و شعور کی مالک تھیں. لیکن افسوس کہ وہ آج ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں لیکن محترمہ کے نظریات اور پاکستان کے لیے حب الوطنی کا جذبہ ہمیشہ زندہ رہے گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے سرپرست اعلیٰ اور سینئر کارکن اسماعیل قیصر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان ایک دوسرے کے لئیے لازم و ملزوم ہو گئے ہیں بھٹو خاندان کی وطن پاکستان کے لیے اور پاکستانی غریب عوام کے لئے مسلسل قربانیاں ایک لازوال مثال ہے۔
ہم آج بی بی شہید کی عظمتوں کو سلام پیش کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں.پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور برلن تنظیم کے سینئر نائب صدر منیر بیگ نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان آمریت کے ظلم وستم کا شکار نہ ہوتے تو آج یقین سے کہتا ہوں کہ پاکستان ترقی کی کئ منزلیں طے کر چکا ہوتا. اور ملک میں بھوک افلاس کا عالم نہ ہوتا۔
انشاءاللہ بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو پاکستان کی تقدیر بدلیں گے. اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی برلن تنظیم کے نائب صدر اور کراچی لیاری کے جیالے عابد بلوچ، پاکستان پیپلز پارٹی برلن تنظیم کے جوائنٹ سیکرٹری علی جعفری. یوتھ ونگ کے صدر سردار جہانگیر، پاکستان پیپلز پارٹی برلن تنظیم کے پریس سیکرٹری عارف سلیمی، سینئر رہنما فاروق شاہ نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے اپنے جذبات کا اظہار کیا.
اجلاس میں شریک تمام مکتبہ فکر کے دوستوں نے بھی…………………. بی بی شہید کی خدمات کو سراہا اور انکی سیاسی جدوجہد کو خوش آیند کہا. اجلاس کے آخر میں پاکستان پیپلز پارٹی برلن تنظیم کے صدر منظور حسین اعوان نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بی بی ایک نڈر اور مضبوط ارادہ رکھنے والی خاتون تھیں۔
انہوں نے پاکستان میں سیاسی استحکام کو فروغ دینے کے لئے اور وفاق کو مضبوط کرنے کے لئے جو کارنامے سرانجام دیئے وہ ناقابل فراموش ہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریاتی پارٹی ہے جو نوجوانوں کی اخلاقی سیاسی تربیت پر تہذیبی اقدار پر یقین رکھتی ہے نوجوان نسل کو صاف شفاف سیاسی ماحول کو اجاگر کرنا چاہیے۔
یہی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا نظریہ تھا. ہم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 15ویں برسی پرانکو سلام پیش کرتے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی اور ریاست پاکستان کی بقا کے لئے ہمہ تن جدوجہد کا عہد کرتے ہیں آخر میں خصوصی طور پر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
بی بی اور شہدا کے لئے دعائیں کی گئیں پاکستان کی سالمیت اور ترقی کے لئے دعا فرمائی گئی گئ. پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اس طرح یہ اجلاس پاکستان پیپلز پارٹی کے نعروں اور جیوے بھٹو کی صداؤں میں اختتام کو پہنچا. تقریب کے اختتام پر مہمان حضرات کی پرتکلف کھانوں سے تواضع کی گئی چائے اور کافی بھی پیش کی گئی۔