بین الاقوامی
افغانستان؛ زلزلے سے 2500 افراد کی ہلاکت کے بعد ایک اور شدید زلزلہ
ہرات: افغانستان کے مغربی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 6.3 شدت زلزلے کی گہرائی کم تھی اور اس کا مرکز افغانستان کے شہر ہرات سے 29 کلومیٹرز دور تھا۔زلزلے سے جانی اور مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاعات نہیں ہیں تاہم حکام نے اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
مزید پڑھیں: افغانستان؛ زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2500 تک پہنچ گئی
افغانستان میں ایک ہفتے کے دوران آنے والا یہ تیسرا شدید زلزلہ ہے۔ اس سے قبل 7 اکتوبر کو اسی علاقے میں آنے والے زلزلے سے ڈھائی ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔