پاکستان
ملک میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ

ملک بھر میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔
اسلام آباد میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان بڑھ گیا ہے، کیونکہ سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنیوں نے یکم جولائی سے قیمتوں میں اضافے کے لیے باضابطہ درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے گیس کی قیمت میں اوسطاً 5306 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ کمپنی نے 29 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست بھی دی ہے، جس کے ذریعے اس نے 956 ارب روپے کی طلب کی ہے اور آئندہ مالی سال کے شارٹ فال کی مد میں 411 ارب روپے کی بھی درخواست کی ہے۔ دستاویزات کے مطابق گیس کمپنیوں نے خسارے کے باعث 1650 ارب روپے کے شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے۔




