پاکستان

ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد مسترد

امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد کو چوتھی بار مسترد کر دیا گیا۔ ریپبلکنز کی اکثریت نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔

واشنگٹن میں امریکی سینیٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کرنے کی قرارداد ایک بار پھر ناکام ہوئی ہے۔ سینیٹ میں ہونے والی رائے شماری کے دوران 47 ووٹ حق میں جبکہ 52 ووٹ مخالفت میں آئے۔ ریپبلکن سینیٹرز کی اکثریت نے اس قرارداد کے خلاف ووٹ دیا، جس کی وجہ سے یہ قرارداد چوتھی بار بھی ناکام ہوگئی۔ ڈیموکریٹس اس قرارداد کے ذریعے صدر ٹرمپ پر کچھ پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن ان کی یہ کوشش ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہوئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button