کھیل وکھلاڑی

ورلڈکپ؛ مسلسل 4 شکستوں کے بعد پاکستان کی بنگلادیش کیخلاف فتح

آئی سی سی ورلڈ کپ میں مسلسل چار شکستوں کے بعد بالآخر پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف سات وکٹوں سے میچ جیت لیا۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 31 ویں میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے 32.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

مزید پڑھیں: افغانستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

 

بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر آگیا جبکہ افغانستان چھٹے اور سری لنکا ساتویں نمبر پر چلا گیا۔

 

پاکستان کی اننگز:

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے کیا۔ دونوں نے ٹیم کو 128 رنز کی اوپننگ شراکت فراہم کی۔

عبداللہ شفیق 68 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو ہوگئے جس کے بعد بیٹنگ کیلئے آنے والے کپتان بابراعظم صرف 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

169 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 81 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان 26 اور افتخار احمد 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور میچ کو اختتام تک پہنچایا۔

بنگلادیش کی طرف سے تینوں وکٹیں مہدی حسن میراز نے حاصل کیں۔

بنگلادیش کی اننگز:

بنگلادیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.1 اوورز میں 204 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، تنزید حسن صفر، نجم الحسن شنتو 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

چوتھی وکٹ کی شراکت میں لٹن داس اور محمود اللہ ریاض کے درمیان 79 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم لٹن 45 جبکہ محمود اللہ 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں مشفق الرحیم 5، کپتان شکیب الحسن 43، توحید ہردوئے 7، مہدی حسن میراز 25، تسکین احمد 6 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 اور محمد وسیم جونئیر نے 3، 3 جبکہ حارث رؤف 2 اور افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس:

قبل ازیں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ ٹیم کا مورال بلند ہوسکے، میگا ایونٹ میں اب تک اُس طرح پرفارم نہیں کرسکے جس کی امید تھی۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پلئینگ الیون میں امام الحق، محمد نواز اور شاداب خان کی جگہ سلمان علی آغا، فخر زمان اور اسامہ میر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاکستان الیون:

کپتان بابراعظم، فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، سلمان علی آغا، اسامہ میر، محمد وسیم جونئیر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔

بنگلادیش الیون:

کپتان شکیب الحسن، لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، مشفق الرحیم، محمود اللہ، مہدی حسن میراز، مہدی حسن، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button