پاکستان

جامعہ کراچی شعبہ کمپیوٹر سائنس کی ایکریڈیٹیشن کا فیصلہ، نصاب تبدیل

کراچی: جامعہ کراچی نے اپنے شعبہ کمپیوٹر سائنس کی متعلقہ ایکریڈیٹیشن کونسل ’’این سی ای اے سی‘‘ ایکریڈیٹیشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور ایکریڈیٹیشن کے حصول کیلیے نصاب میں اہم تبدیلیوں سمیت دیگر متعلقہ امور پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

ابتدائی اقدام کے طور پر نئے تعلیمی سیشن 2024 سے ایکریڈیٹیشن کے تقاضوں کے مطابق نئے نصاب سے تدریس شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جسے منظوری کے لیے جلد بورڈ آف اسٹڈیز میں پیش کیا جائے گا۔

شعبہ کمپیوٹر سائنس کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم محمود نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ ایچ ای سی کی گائیڈ لائن کے تحت کمپیوٹر سائنس اور سوفٹ ویئر انجینئرنگ پروگرام کی ’’نیشنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل ‘‘سے ایکریڈیٹیشن کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور ایکریڈیٹیشن کے حصول کے لیے دور حاضر کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے کئی نئے کورسز پروگرام میں شامل کیے جارہے ہیں جن میں ’’موبائل ڈویلپمنٹ، انفارمیشن سیکیورٹی اور ڈیٹا سائنسز‘‘ کے کور کورسز شامل کیے جارہے ہیں۔

 

سوشل سائنسز کے کورسز کے طور پر مارکیٹنگ مینجمنٹ اور سائیکولوجی سمیت دیگر کورسز بھی نئے نصاب کا حصہ ہوں گے ، مزید اسٹریکچرل تبدیلیاں بھی کی جارہی ہیں جس میں کمپیوٹر سائنس کی لیب کو مزید equiped کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی استعداد کار میں اضافہ کیا جارہا ہے جس کے لیے انتظامیہ نے شعبہ کو اضافی فنڈز دینے کہ یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

کوالٹی انہاسمنٹ سیل کے ذریعے ایکریڈیشن کونسل کو زیرو وزٹ کہ درخواست کی جائے گی، یاد رہے کہایچ ای سی  اسلام آباد نے مستقبل میں متعلقہ شعبے کی اسناد کی تصدیق این سی ای اے سی سے مشروط کررکھی ہے اور اس کے لیے 31 اگست کی تاریخ پہلے ہی دیدی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button