شوبز

فیصل قریشی کی اپنے شدید زخمی ہونے کی خبروں کی تردید

کراچی: معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اُن کے شدید زخمی ہونے سے متعلق یوٹیوب پر وائرل خبروں کی تردید کردی ہے۔

فیصل قریشی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اپنے مداحوں اور دوستوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اداکار نے کہا کہ “میں لاہور سے کراچی پہنچا تو مجھے بےانتہا فون کالز اور میسجز آنے لگے اور سب مجھ سے میری خیریت دریافت کرنے لگے”۔

 

اداکار نے کہا کہ “میں حیران ہوگیا کیونکہ میں تو بالکل ٹھیک ہوں، پھر مجھے پتا چلا کہ کسی یوٹیوبر نے صرف چند ویوز کی خاطر میرے حوالے سے جھوٹی خبر پھیلائی ہے”۔

اُنہوں نے کہا کہ “یوٹیوبر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ میں (فیصل قریشی) خطرناک حادثے کا شکار ہوگیا ہوں، میں شدید زخمی ہوں اور چلنے کے قابل بھی نہیں رہا”۔

فیصل قریشی نے یوٹیوب پر زیرِ گردش ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ “میں بالکل ٹھیک ہوں، یہ خبر جھوٹی اور بےبنیاد ہے، اللہ نہ کرنے اگر کبھی میرے ساتھ کوئی حادثہ پیش آجاتا ہے تو سب سے پہلے میری اہلیہ اور میری قریبی دوست ہی سب کو آگاہ کریں گے”۔

مزید پڑھیں: اسرائیل فلسطین کشیدگی؛ فیصل قریشی کا سالگرہ نہ منانے کا اعلان

اداکار نے مزید کہا کہ “کبھی اس کسی یوٹیوبر کی باتوں پر یقین نہیں کریں، یہ لوگ صرف اپنے چند ویوز کے لیے ایسی خبریں پھیلاتے ہیں، میں الحمدللہ بالکل ٹھیک ہوں اور آپ سب کے سامنے ہوں”۔

فیصل قریشی کا ویڈیو پیغام دیکھ کر اُن کے مداح خوش ہوگئے ہیں اور مستقبل میں اداکار کی سلامتی کے لیے دُعا بھی کررہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button