پی پی ایل کے 72 ویں اجلاس میں 15فیصد نقد منافعِ منقسمہ کی منظوری
کراچی: پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کا72 واں سالانہ اجلاس عام 30 اکتوبر کو پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کراچی میں منعقد ہوا۔ اراکین نے آڈیٹر کی رپورٹ کے ساتھ 30 جون 2023کو ختم ہونے والے مالی سال کے مالیاتی گوشواروں کی منظوری دی۔
عمومی اور تبدیل پزیر ترجیحی شئیرز پر 15 فیصد کے نقد منافع ِ منقسمہ کی منظوری بھی دی گئی۔ چنانچہ سال کے لیے مجموعی اد ا شدہ منافعِ منقسمہ 25 فیصد رہا۔
پی پی ایل کے بورڈ نے شیئرہولڈرز کو آگاہ کیا کہ ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی بازیافت اور پرانے کنوؤں سے پیداوار بڑھانے کی کوششوں کو تیز کرنے کے ساتھ ابوظہبی میں بھی تیل و گیس کی تلاش کے منصوبے پر کام کریگی۔
پی پی ایل نے ریکوڈک میں بین الاقوامی اور ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر تانبے اور سونے کی کان کنی میں 25فیصد ایکویٹی پارٹنر کی حیثیت سے شراکت کی ہے منصوبہ کی کمرشل پیداوار کے لیے 2028کی پہلی سہ ماہی کا ہدف مقرر کیا ہے۔