پاکستان

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے تعاون سے موبائل ہیلتھ یونٹ قائم

پشاور: شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے تعاون سے ایم سی پی ایل نے چار موبائل ہیلتھ یونٹس قائم کر دیے ہیں۔

موبائل ہیلتھ یونٹس کو سی ایس آر کے تحت تیار کیا گیا ہے جس میں مریضوں کی سہولت کے لیے لیب ٹیسٹ سسٹم، ای سی جی، الٹرا ساؤنڈ اور بلڈ پریشر کے سسٹمز سے لیس کیا گیا ہے۔

مریضوں کی بہتر علاج معالجے کے لیے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم جس میں لیڈی ڈاکٹرز سمیت پیرا میڈیکل اسٹاف موجود ہوتا ہے۔

ہیلتھ یونٹس کا آغاز آج شمالی وزیرستان کے گردئی اور شیوا میں کیا گیا ہے جسے باقی علاقوں میں پہنچایا جائے گا۔ ہیلتھ یونٹس کا مقصد علاقے کے مکینوں کو ان کے کے گھر کی دہلیز پر معیاری اور ضروری طبی سہولیات کی فراہمی ہے۔

ہیلتھ یونٹس ابتک مجموعی طور پر 402 مریضوں کو، جن میں 129 مرد، 77 خواتین اور 96 بچے شامل ہیں، کو طبی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ علاج معالجے کے علاوہ لوگوں کو مختلف قسم کی بیماریوں سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ مفت دوائیاں بھی دی جاتی ہیں۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button