بین الاقوامی
اسرائیلی کی حمایت پر ردعمل، مشرق وسطٰی میں امریکی فوج پرحملے
واشنگٹن: اسرائیل کی حمایت کرنے پر مشرق وسطٰی میں تعینات امریکی فوجیوں کو حملوں کا سامنا ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملے شروع ہونے کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فورسز پر40 حملے کیے گئے۔
پینٹاگون کے ڈیٹا کے مطابق امریکی فوجی اڈوں پرعراق اور شام سے 40 ڈرون اورراکٹ حملے کیے گئے۔ ان حملوں میں ایک درجن سے زائد امریکی فوجی معمولی زخمی ہوئے۔ عراق اور شام میں مجموعی طور پر 3 ہزار 4 سو امریک فوجی تعینات ہیں۔ امریکی فوجیوں پر سب سے زیادہ حملے عراق میں ہوئے۔
گزشتہ روز امریکی وزیرخارجہ نے عراق کا دورہ کیا اور عراقی وزیراعظم پر زور دیا کہ وہ امریکی فوجیوں پر حملوں میں ملوث گروپ کے خلاف کارروائی کریں۔ اکتوبرکی7 تاریخ سے غزہ پر اسرائیل کی بمباری اور حملے جاری ہیں۔ اس دوران امریکا اپنے جنگی بحری بیڑے مشرق وسطیٰ بھیج چکا ہے۔