پاکستان
پی ایس ایل: بابر اعظم کی نظر اتاری

پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان نصیر نے بابر اعظم کی نظر اتاری، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس واقعے میں دونوں کے درمیان خوشگوار لمحے کو دکھایا گیا ہے۔
کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان نصیر نے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی نظرِ بد سے بچانے کے لیے ان کی نظر اتاری، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل 11 میں بابر اعظم کی شاندار کارکردگی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں کے درمیان خوش گوار اور مزاحیہ لمحہ دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں سلمان نصیر نے اپنے بٹوے سے کرنسی نوٹ نکال کر ان کے ذریعے بابر اعظم کی نظر اتاری اور انہیں گلے بھی لگایا۔



