پاکستان
احسن اقبال کیخلاف 2018 میں دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر پر سابق وفاقی وزیر اور لیگی رہنما احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔
سپریم کورٹ میں احسن اقبال کیخلاف 2018 میں توہین عدالت کی درخواست عدلیہ مخالف تقاریر کی بنیاد پر دائر کی گئی تھی۔
اس درخواست کو سپریم کورٹ نے سماعت کیلیے مقرر کرلیا جس پر چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 15 اگست کو سماعت کرے گا۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے متعلقہ فریقین کو سماعت کے حوالے سے نوٹسسز بھی جاری کردیے۔