کھیل وکھلاڑی

ورلڈکپ؛ آسٹریلیا کیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری

آئی سی سی ورلڈکپ کے 43ویں میچ میں بنگلادیش نے آسٹریلیا کے خلاف 25 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنالیے۔

پونے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیشی اوپنر لٹن داس اور تنزید حسن نے ٹیم کو 76 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، دونوں کھلاڑی 36، 36 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان نجم الحسن شانتو 40 توحید ہردوئے 34 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے شان ایبٹ اور ایڈم زمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل میں پہنچنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، گلین میکسویل اور مچل اسٹارک کی جگہ اسٹیو اسمتھ اور شان ایبٹ کو پلئینگ الیون میں موقع دیا گیا ہے۔

اس موقع پر بنگلادیشی ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف آخری لیگ میچ میں کامیابی حاصل کرکے وطمن لوٹنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں، متفیض الرحمان، مہدی حسن اور نسوم احمد کی واپسی ہوئی ہے جبکہ تنظیم حسن، شورف الاسلام اور شکیب الحسن کو آرام دیا گیا ہے۔

بنگلادیش کا اسکواڈ

کپتان نجم الحسن شانتو، لٹن داس، تنزید حسن، مشفق الرحیم، محمود اللہ، مہدی حسن میراز، توحید ہردوئے، مہدی حسن، نسیم احمد، تسکین احمد، مستفیض الرحمان

آسٹریلیا کا اسکواڈ

کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبشگن، جوش انگلیس، مارکس اسٹوئنس، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button