بین الاقوامی

غزہ؛ امدادی ٹرکوں اورغیرملکیوں کے انخلا کیلیے رفح کراسنگ دوبارہ کھول دی گئی

قاہرہ: غزہ میں امدای سامان کی ترسیل اور وہاں پھنسے غیرملکیوں کی مصر منتقلی کے لیے ایک بار پھر رفح کراسنگ کو کھول دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ سے 112 افراد کو رفح کراسنگ کے ذریعے مصر میں داخل ہونے کی اجازت دیدی گئی۔ ان افراد میں امریکا، اسپین، مصر، یوکرین، مراکش، اردن، سویڈن اور پیرو کے شہری شامل ہیں۔

ان غیرملکیوں کو غزہ سے پہلے مصر لایا جائے گا اور طبی جانچ پڑتال کے بعد ان کے ممالک روانہ کردیا جائے گا۔

 

علاوہ ازیں 98 امدادی ٹرک بھی مصر بارڈر سے رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوگئے۔ ایک ٹرک میں 1500 فلسطینی خاندان کے لیے 10 دن کی خوراک اور امدادی سامان موجود ہے۔

یہ امداد یونیسیف، عالمی ادارہ صحت، ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن ریڈ کراس اور یورپی یونین کی جانب سے بھیجی گئی ہیں۔ امدادی سامان میں طب کا سامان جیسے ایمبولینس، ایکسرے مشین، جنریٹرز اور سولر پینلز بھی شامل ہیں۔

اس وقت العریش ہوائی اڈے پر 114 طیارے مجموعی طور پر 3 ہزار ٹن امدادی سامان لے کر اترے ہیں اور یہ سامان مصر کی ہلال احمر سوسائٹی کے ذریعے غزہ پہنچائے جائے گی۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل جب رفح کراسنگ کھولا گیا تھا تو 100 سے زائد امدادی ٹرکوں اور 500 سے غیرملکیوں کو انخلا کا موقع فراہم کیا گیا تھا جس کے بعد کراسنگ بند کردی گئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button