پاکستان
کامسیٹ یونیورسٹی میں ہراسگی کیسز: اقدامات اور تفصیلات

کامسیٹ یونیورسٹی میں 2023 سے 2025 کے دوران ہراسگی کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سینیٹ کی کمیٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ کو آئندہ اجلاس میں طلب کیا ہے۔
اسلام آباد میں سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے ڈیولوشن کا اجلاس قائم مقام چیئرمین ضمیر حسین گھمرو کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تعلیمی اداروں میں ہراسگی کے بڑھتے واقعات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران، کمیٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کی عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور انھیں آئندہ اجلاس میں پیش ہونے کے لیے سمن جاری کرنے کی ہدایت کی۔ کامسیٹ یونیورسٹی کے حکام نے بتایا کہ 2023 سے 2025 کے دوران 20 ہراسگی کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں ورک پلیس اور جنسی ہراسگی دونوں شامل ہیں۔ ان کیسز میں 14 خواتین اور 3 مردوں کی شکایات تھیں، جن میں ایک خاتون کی شکایت دوسری خاتون کے خلاف بھی شامل ہے۔




