پاکستان

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کی کمی

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کی کمی سے 1958 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی آگئی۔

ہفتہ کو پاکستان میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1700 روپے اور 1458 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 221700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 190072 روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button