صعنت و تجارت

اکتوبر میں جاری کھاتے کا خسارہ 7.4 کروڑ ڈالر رہا، اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکتوبر 2023  میں جاری  کھاتے ( کرنٹ اکاؤنٹ ) کے خسارے میں کمی آئی۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2023 میں پاکستان کو جاری کھاتے میں صرف 7.4 کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا۔ اس طرح مسلسل دوسرے ماہ جاری کھاتے کا خسارہ  10 کروڑ ڈالر سے بھی کم رہا۔

اس کے مقابلے میں اکتوبر 2022 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 85 کروڑ ڈالر رہا تھا۔

 

ماہرین کے مطابق کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی درآمدات گھٹنے اور برآمدات سمیت ترسیلات زر بڑھنے سے آئی۔

اعدادوشمار کے مطابق  رواں مالی سال کے  ابتدائی چار ماہ میں کرنٹ اکائونٹ خسارے کا حجم 1.05 ارب ڈالر رہا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارہ 3.10 ارب ڈالر رہا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button