صعنت و تجارت
عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، مقامی سطح پر بھی قیمت کم ہوگئی
کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا جب کہ مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ ہوئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 2060 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کم ہوکر 2 لاکھ 20 ہزار 500 روپے ہو گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 429 روپے کمی کے ساتھ ایک لاکھ 89 ہزار 43 روپے کی سطح پر آ گئی۔
دریں اثنا سونے کے نرخوں کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2620روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2246.21روپے پر مستحکم ہے۔