پاکستان

برازیل کے صدر کا ٹرمپ پر تنقید

برازیل کے صدر لولا ڈاسلوا نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کو کسی بھی ملک کو دھمکانے کا حق نہیں ہے، ان کا یہ رویہ درست نہیں ہے۔ انہوں نے طاقتور رہنماؤں کی ذمہ داریوں پر بھی روشنی ڈالی۔

برازیل کے صدر لولا ڈاسلوا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی رہنماؤں کو دھمکیاں دینے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو دھمکانے کا ٹرمپ کو کوئی حق نہیں ہے اور نہ ہی ان کا آئین انہیں ایسی اجازت دیتا ہے۔ صدر لولا کا کہنا تھا کہ طاقتور رہنماؤں کا فرض امن قائم کرنا ہے، نہ کہ دوسروں کو خوفزدہ کرنا۔ انہوں نے وینزویلا میں امریکی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے وہاں آزادانہ انتخابات کا مطالبہ بھی کیا۔انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button