پاکستان

بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری مکمل

سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ کی سرجری کا عمل کامیابی سے مکمل کیا گیا۔ یہ آپریشن ایک گھنٹے سے زائد جاری رہا۔

راولپنڈی (17 اپریل 2026): اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری کامیابی سے مکمل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق، بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ کی یہ سرجری ایک مقامی اسپتال میں کی گئی اور یہ آپریشن ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔ واضح رہے کہ 29 مارچ کو بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ ان کی بینائی متاثر ہونا شروع ہوگئی ہے۔ اس رپورٹ کے ایک روز قبل پمز اسپتال کے آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر عارف خان نے ان کا طبی معائنہ کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button