پاکستان کا ایسا حال آج تک نہیں دیکھا، قوم جاننا چاہتی ہے 2018ء میں کیا ہوا، نواز شریف
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ 2018ء میں سب نے ن لیگ کے جیتنے کی پیش گوئی کی تھی، میرے دور میں پاکستان ترقی کررہا تھا سی پیک کی رفتا تیز تھی، قوم جاننا چاہتی ہے کہ الیکشن 2018ء میں کیا ہوا تھا؟
ن لیگ کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے حوالے سے پارٹی قائد میاں نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسحاق ڈار، شہاز شریف، مریم نواز اور دیگر ضلعی رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ دنیا بہت آگے چلی گئی اور ہمارا ملک بہت پیچھے چلا گیا ہمیں اس بات کا ادراک ہونا چاہیے، اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔
اتھ بہت زیادتی کی اب ازالے کا وقت ہے، لوگ مہنگائی میں اپنی ساری کمائی کھوچکے، بجلی کا بل نہیں دے پارہے اس دور میں چالیس سے پچاس ہزار روپے تک کمانے والا بھی کیسے گزارا کرسکے گا؟
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک اور قوم بہت زیادہ پریشانی کے عالم میں ہے اگر ازالہ کرنا ہے اور ملک و قوم کو پریشانی سے نکالنا ہے تو ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا، ہمیں بہتر فیصلوں کی اللہ قوت دے، اگر اللہ تعالیٰ ہمیں آئندہ حکومت دیتا ہے تو ملک اور قوم کے لیے کام کرنا ہوگا ہمیں سب سے زیادہ ملک اور قوم عزیز ہے، ملک کو ترقی دینے کے لیے ہمیں اپنی ذات سے باہر نکلنا ہوگا اس میں ہمیں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔