میلبرن ٹیسٹ؛ پاکستانی بالرز نے ناپسندیدہ ریکارڈ بنالیا، مگر کونسا؟
میلبرن ٹیسٹ میں پاکستانی بالرز نے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
میلبرن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بالرز نے کھیل کے دوسرے روز شاندار کم بیک کیا اور آسٹریلوی ٹیم کو محض 131 کے اضافے کے بعد پویلین بھیج دیا، اس دوران بالرز نے 7 وکٹیں لیں۔
میلبرن ٹیسٹ میں پاکستانی بالرز نے بدقسمتی سے ایکسٹراز کی صورت میں مجموعی طور پر پہلی اننگز میں کینگروز کو 52 اضافی رنز فراہم کیے، جو تاریخی گراؤنڈ پر ایک اننگز میں ریکارڈ ہے۔
مزید پڑھیں: جوئے کی تشہیر کا معاملہ، سرکاری ٹی وی میلبورن ٹیسٹ نشر نہ کر سکا
واضح رہے کہ میلبرن ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا اپنی پہلی اننگز میں 318 رنز بناکر آل آؤٹ ہوا جبکہ پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 124 رنز بنالیے ہیں۔
مزید پڑھیں: ’دوستانہ ماحول میں کبھی آسٹریلیا کو نہیں ہرایا جاسکتا‘ پاکستان کو مشورہ
اوپنر امام الحق 10 جبکہ کپتان مسعود اور عبداللہ شفیق بالترتیب 44 اور 62 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان 360 رنز سے شکست دی تھی اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔