کھیل وکھلاڑی

میلبرن ٹیسٹ؛ شان مسعود نے عمران خان، کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا میں مسلسل دو اننگز میں نصف سینچریاں اسکور کرکے نیا ریکارڈ بنالیا۔

میلبرن ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں کپتان شان مسعود نے 54 جبکہ دوسری اننگز میں 60 رنز بنائے اور یوں وہ 1983 میں عمران خان کے بعد آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں نصف سنچری بنانے کا کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی کپتان بننے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

اس سے قبل حنیف محمد نے 1964 میں یہ کارنامہ سرانجام دیا جب انہوں نے 104 اور 93 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ 1983 میں عمران خان نے 83 اور 72 رنز بناکر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

 

مزید پڑھیں: سلپ کیچنگ میں پاکستان دیگر ٹیموں سے پیچھے رہ گیا

 

قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود 2023 میں یہ کارنامہ سرانجام دیکر تیسرے پاکستانی کپتان بن چکے ہیں جبکہ آسٹریلیا میں 2014 میں ویرات کوہلی نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی فیلڈنگ پر سابق اسٹارز بھی سرتھام کر رہ گئے

 

 

واضح رہے کہ شان مسعود دوسری اننگز میں 60 رنز بنا کر پیٹ کمنز کا شکار بنے تھے۔ قومی ٹیم کو جیت کیلئے کینگروز نے 317 رنز کا ہدف دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button