کھیل وکھلاڑی

انڈر19 ورلڈ کپ؛ خراب موسم پاکستانی بولرزکے آڑے آگیا

کراچی: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان بولرز کو خراب موسم کے سبب بھرپور پریکٹس کا موقع نہیں مل سکا، جنوبی افریقی سے وارم اپ میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا، گرین شرٹس نے 41 اوورز تک محدود مقابلے میں پہلے کھیل کر 8 وکٹ پر 211 رنز بنائے۔

احمد حسین38، ہارون رشید 36 اور کپتان سعد بیگ 31 رنز بنانے میں کامیاب رہے، کوینا ایم پھاکا نے 3 اور ریلی نورٹون نے 2 وکٹیں اڑائیں، میزبان سائیڈ 8.3 اوورز کے ممکنہ کھیل میں 2 وکٹ پر 31 رنز بناسکی۔

دیگر وارم اپ میچز میں نیپال نے اسکاٹ لینڈ کیخلاف 7 وکٹ سے کامیابی سمیٹی، ناکام سائیڈ نے پہلے کھیل کر 114 رنز اسکور بورڈ پر جوڑے، عذیراحمد 31 اور ہیری آرمسٹرانگ 23 رنز بناکر پویلین واپس ہوئے،گلسان جھا اور تلک بھنڈاری نے 3،3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، نیپال کو بارش کے بعد ازسرنو ہدف 98 دیا گیا۔

 

ٹیم نے 29.1 اوورز میں 3 وکٹ پر 99 رنز بناکر فتح سمیٹ لی، اوپنر ارجن کومل 33 رنز بنانے میں کامیاب رہے، آکاش ترپاٹھی 28 اور کپتان دیو کھنال 12 رنز بناسکے،ابراہیم فیصل نے 2 وکٹیں اپنے نام کرلیں۔ بھارت اور آسٹریلیا، امریکا جبکہ نمیبیا کے وارم اپ میچز بھی بے نتیجہ رہے۔ گرین شرٹس اپنا دوسرا وارم اپ میچ بدھ کو انگلینڈ سے شیڈول ہے۔

ادھر ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت 17 سالہ سعد بیگ سنبھالے ہوئے ہیں، وہ وکٹ کیپنگ کے علاوہ چوتھی پوزیشن پر بھی بیٹنگ کرتے ہیں، سعد گذشتہ چار اننگز میں 3 نصف سنچریاں بناچکے ہیں۔

ان کے علاوہ سیمر محمد ذیشان بھی اس بار ان کا اہم ہتھیار ہوں گے، نسیم شاہ کے بھائی عبید شاہ بھی بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کا موقع حاصل کرپائیں گے، ہانگزو ایشین گیمز میں 3 میچز کھیلنے والے عرفات منہاس بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button