تارکین وطن

پاکستانی عوام جعلی امپورٹڈحکومت کا ہر صورت فوری خاتمہ چاہتی ہے

برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل)  سینئیر رہنماقیصر چیمہ پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ معزز سینیٹر کیخلاف غیر قانونی اور غیر اخلاقی حرکات قابل مذمت ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف امپورٹڈ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا بہادری سے مقابلہ کرے گی ۔

عمران خان سیاست میں افکار قائد اعظم کے علمبردار ہیں۔ ان کی جدوجہد وزارت عظمیٰ نہیں بلکہ قانون کی حکمرانی اورانصاف کی فراوانی کیلئے ہے۔ وہ عام آدمی کوشریک اقتداراوربااختیار دیکھنے کے خواہا ں ہیں۔

اللہ ربّ العزت نے انہیں قابل رشک تنظیمی اور انتظامی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ عمران خان کی سیاسی جدوجہدعہدحاضر کے سنجیدہ سیاسی کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

ان کا سیاسی فلسفہ اورنظریہ انہیں اس بلندمقام تک لے آیا ہے جہاں بڑے بڑے قدآورسیاستدان بھی ان سے تعلق پرفخر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست اورسیاست کو سرمایہ داراشرافیہ کے چنگل سے چھڑانے کیلئے عمران خان کاعزم واستقلال اورکردارفراموش نہیں کیاجاسکتا۔ً

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button